حیدرآباد۔20جنوری (اعتماد نیوز) ملک کے چار ہوائی اڈوں کو خانگیانے بناتے
ہوئے جدید تکنالوجی سے لیس بنانے مرکزی وزارت شہری ہوا باز منصوبہ رکھتی
ہے۔ چنانچہ مرکزی وزیر برائے شہری ہوا باز اشوک گجا پتی
راجو نے آج کہا کہ
احمد آباد ‘ کولکاتا ‘ جئے پور اور چینائی کے ہوائی اڈوں کو مسافرین کو
مزید سہولتیں فراہم کرنے کے غرض سے خانگانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ
اس فیصلہ سے ترقی کے مزید مواقع فراہم ہو سکتے ہیں۔